ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ : گلے میں کیڑا پھنس جانے سے ایک سالہ بچہ فوت

کاسرگوڈ : گلے میں کیڑا پھنس جانے سے ایک سالہ بچہ فوت

Sun, 11 Jul 2021 20:41:50    S.O. News Service

کاسرگوڈ 11/ جولائی (ایس او نیوز)یہاں پیش آئے ایک المناک واقعہ میں ایک سالہ بچہ اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس  کے گلے میں موجود ہوا کی نالی میں ایک کیڑا پھنس گیا۔

اطلاع کے مطابق ستیندرا اور رنجنی نامی جوڑے کا بیٹا  آنوید   سنیچر کی رات   اپنے گھر میں کھیلتے کھیلتے اچانک بے ہوش ہوگیا تھا۔  بچے کو فوراً  ہاسپٹل لے جایا گیا مگر راستے میں ہی بچے نے دم توڑ دیا۔

    ڈاکٹروں کو بچے کی موت کا سبب معلوم نہ ہو سکا اس لئے پوسٹ مارٹم کیا گیا تو اس کے گلے میں موجود ہوا کی نالی میں ایک مردہ بھنورا پھنسا ہوا پایا گیا۔  سمجھا جاتا ہے کہ کھیلتے وقت  حادثاتی طور پر رینگنے اور اڑنے والا کیڑا جسے بھنورا یا انگریزی میں بیٹل کہتے ہیں، بچے کے  گلے میں چلا گیا اور حلق میں پھنس گیا  جس کے نتیجے میں  بچے کی موت واقع ہوگئی۔
 


Share: